جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور اس کا دفاع ہر پاکستانی کا فرض ہے۔
انہوں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
مولانا اسعد محمود نے افواجِ پاکستان کو قوم کی شان اور افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوج حکم دے تو ہم مکار دشمن کے خلاف لڑنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ پاک فوج کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوا ہے، جس سے قوم کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے دشمن کی جانب سے بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن وطن کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد ہے،مولانا فضل الرحمان
مولانا اسعد نے کہا کہ ایک آواز پر پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔





