واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کی جانب سے “بنیان المرصوص” آپریشن کی کامیابی کی خوشی میں ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پریڈ کے دوران جذبے اور جوش و خروش کا زبردست مظاہرہ دیکھنے میں آیا، اور فضائیں “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھیں۔
تقریب کے اختتام پر رینجرز کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی، جس پر عوام نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور اپنے جذبے کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : واہگہ بارڈر پر “ایک قوم، ایک جذبہ” کا نعرہ، عوام کا افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
دوسری جانب بھارتی پریڈ گراؤنڈ مکمل طور پر سنّاٹے کا منظر پیش کرتا رہا، جہاں کوئی بھارتی شہری شرکت کے لیے نہیں آیا۔





