نیا عالمی ریکارڈ، خواتین فٹبال میں سب سے طویل تھرو

آئرلینڈ کی 31 سالہ خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔

میگن کیمبل کا تعلق کلب لندن سٹی لائنیسز (London City Lionesses) سے ہے۔ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے، جو اب 37.55 میٹر تک پہنچ چکا ہے۔

اس کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے، میگن نے کہا کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی تھیں، تب بھی ان کا تھروان لڑکوں سے زیادہ طویل ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض کی ملاقات

میگن نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی اس پر خاص تربیت نہیں لی، بلکہ ان کے بازوں کی غیرمعمولی لچک کی وجہ سے وہ فٹبال کو اتنی دور تک پھینکنے کے قابل ہیں۔

Scroll to Top