بارش یا دھوپ؟ خیبرپختونخوا کے موسم پر محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

بارش یا دھوپ؟ خیبرپختونخوا کے موسم پر محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر موسم کی کروٹ، مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق باجوڑ، کوہاٹ، خیبر اور کرم کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی ان موسمی حالات کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور قائم ہے۔ مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کالام میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ان علاقوں میں سرد موسم کی تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے سے شہری ممکنہ نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Scroll to Top