عمران خان کی ضمانت پر اہم پیش رفت، نو مئی کے مقدمات پر عدالت نے سماعت مقرر کر دی

عمران خان کی ضمانت پر اہم پیش رفت، نو مئی کے مقدمات پر عدالت نے سماعت مقرر کر دی

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کریگا،عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ پیشی پر تفصیلی دلائل کیساتھ طلب کیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے نو مئی کے آٹھ مختلف مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔ عدالت اس اہم کیس کی سماعت 15 مئی 2025 کو کرے گی۔

عمران خان نے یہ ضمانت کی درخواستیں اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہیں۔ مقدمات میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات سے متعلق الزامات شامل ہیں، جن پر بانی پی ٹی آئی کو نامزد کیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق، یہ مقدمات ملکی سیاسی منظرنامے اور عدالتی کارروائیوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ عمران خان کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ نہ صرف ان کی قانونی پوزیشن بلکہ مجموعی سیاسی ماحول پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

سیاسی و قانونی حلقے 15 مئی کی سماعت کو نہایت اہم قرار دے رہے ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ کیس کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

Scroll to Top