واشنگٹن: سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کی تصدیق ان کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن آفس نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ 82 سالہ سابق صدر کو پروسٹیٹ کینسر کی ایک جارحانہ قسم لاحق ہوئی ہے، جو اب ہڈیوں تک پھیل چکی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن اور ان کے اہل خانہ معالجین کے ساتھ مل کر ممکنہ علاج کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
پروسٹیٹ کینسر مردوں میں پایا جانے والا ایک عام مگر سنگین نوعیت کا مرض ہے جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ گلینڈ مردوں کے تولیدی نظام کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے اور اس کا سائز عموماً اخروٹ جتنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ٹول پلازوں کی آمدن مقامی سڑکوں کی بہتری پر خرچ ہو گی، کمشنر ہزارہ
فی الحال سابق صدر کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور علاج کی ممکنہ راہوں پر غور جاری ہے۔





