احتجاج کیسز میں نیا موڑ، بشریٰ بی بی کے بارے میں عدالت سے اہم خبرآگئی

احتجاج کیسز میں نیا موڑ، بشریٰ بی بی کے بارے میں عدالت سے اہم خبرآگئی

انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاجی کیسز میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی، کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر 2022 کے احتجاج سے متعلق درج 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ یہ مقدمات راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک کے تھانوں میں درج کیے گئے تھے۔ سماعت کے دوران عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں، جہاں سے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 26 نومبر کے احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد مقامات پر سیکیورٹی صورتحال خراب ہونے پر دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور نقص امن جیسے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

Scroll to Top