افواج کی واپسی پر تبادلہ خیال، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان اہم رابطہ

افواج کی واپسی پر تبادلہ خیال، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان اہم رابطہ

پاکستان اور بھارت کے ڈائر یکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز )کے درمیان رابطہ ہوا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل (جیو)کے مطابق پیر کو پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوز کے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے رابطہ ہوا ۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپس سیز فائر کا اگلا مرحلہ ہے ۔واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں ۔

گذشتہ دنوں بھی پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ تھا ۔

Scroll to Top