عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

ریلوے کی جانب سے عید پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے پانچ عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق یہ خصوصی ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے روانہ ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری خصوصی ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

تیسری خصوصی ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کینٹ کی جانب روانہ ہوگی، جب کہ چوتھی خصوصی ٹرین بھی 3 جون کو رات 8 بجے کراچی سٹی سے راولپنڈی کے لیے سفر کرے گی۔

پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی، دوسری اور چوتھی خصوصی ٹرینوں کے لیے کوچز ریلوے ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات دی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہرِ فلکیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ان خصوصی ٹرینوں کا مقصد عید پر بڑھتے ہوئے مسافروں کے رش کو کم کرنا اور عوام کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

Scroll to Top