چینی سفیر کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کارپوریٹ سطح کی سرگرمیوں، دفاعی تعاون، اور خطے میں بدلتی ہوئی جیوسٹریٹجک صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا، اور علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال میں آپریشنل تیاری اور تیز تر روابط کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چینی سفیر کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور آزمودہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو “آئرن برادرز” قرار دیا اور کہا کہ یہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہیش ٹیگ ’’فیلڈمارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ایئر چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور شراکت داری کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔ انہوں نے چین کی مسلسل حمایت اور غیر متزلزل دوستی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Scroll to Top