پشاور: خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام اسکول صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کھلیں گے۔ پرائمری اسکولز کے طلبہ کے لیے چھٹی کا وقت 11 بج کر 40 منٹ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں چھٹی دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں 20 سے 24 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ، ہسپتال اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ بچوں کی صحت و سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ اوقات کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔





