اسلام آباد: ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان کی بہن علیمہ خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے خیبرپختونخوا ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میںبانی پی ٹی آئی کی تینوںبہنیں اورپی ٹی آئی رہنما بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال، پارٹی اموراور بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق قانونی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
شرکاء نے عمران خان کی رہائی کے لیے قانونی کارروائیوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا اور پارٹی کی تنظیم نو، سندھ سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔
عمران خان کی بہنوں کی موجودگی میں ہونے والی اس ملاقات کا محور پارٹی قیادت کو درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل رہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری محکموں کی ٹیکنیکل بھرتیوں کے لیے سند یافتہ ہونا لازمی قرار
اس موقع پر موجودہ سیاسی حالات میں پارٹی اتحاد، کارکنان کے حوصلے کی بحالی، اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





