ایبٹ آباد: شملہ پہاڑی پارک کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے جلدی آگ پر قابو پالیا

ایبٹ آباد: شملہ پہاڑی پارک کے مقام پر جنگل میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔

کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی فائر ویکل اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ فائرفائٹرز نے انتھک محنت کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا اور ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر آگ سے کھیل رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ترجمان نے اس کامیاب کارروائی پر فائر فائٹرز کی تعریف کی اور عوام کو آگاہ کیا کہ آگ لگنے کی صورت میں فوری اطلاع دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ بروقت امدادی کارروائی کی جا سکے۔

Scroll to Top