ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلاک کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا ۔
زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے ، چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔





