اعجاز آفریدی
پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں تدریسی کیڈر (BS-18) کے 33 مرد افسران کو پرنسپل (BS-19) کے عہدوں پر مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 27 اگست 2026 کو منعقد ہوا تھا، جس میں سفارشات کی منظوری کے بعد 33 افسران کو پرنسپل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران ایک سال کی پروبیشن پر رہیں گے، جبکہ ان کی نئی پوسٹنگ اور تبادلوں کے احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
ترقی پانے والے افسران میں انعام اللہ خان، عابد اللہ آفریدی، حمید اقبال، ذوالفقار علی، خیالی محمد، شیر علی خان، احسان اللہ، محمد فیاض، ظفر علی خان، محمد اقبال، انعام ایاز، ارشد جاوید، نور محمد، نوید ملک، رضوان اللہ، محمد ناصر، امیر محمد، محمد عبیر اسلم، محمد نیاز اور محمد علی شاہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
دیگر ترقی پانے والوں میں امین اللہ، محمد شعیب، محمد خالد، جاوید سرور، محمد فیاض، محمد حنیف، انعام اللہ شاہی، سلیم احمد جان، شکیل احمد، سجاد علی، فدا اللہ خان، شاہد حیات اور احسان سلیم شامل ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ترقی کے بعد افسران کی تعیناتی اور پوسٹنگ سے متعلق احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔





