خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق، دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا اور پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک اور نوشہرہ سمیت کئی اضلاع میں پارہ 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ دوپہر 11 بجے سے 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپنے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہننے کا اہتمام کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق، شدید گرمی کے دوران ہیٹ اسٹروک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، جس سے بزرگ شہری، بچے اور بیمار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ اسپتالوں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی صورت حال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں۔

Scroll to Top