بی آر ٹی کا دائرہ مزید وسیع، فیز ٹو منصوبے کا فیصلہ ، چین سے کتنی بسیں خریدی جائیں گی ؟جانئے

بی آر ٹی کا دائرہ مزید وسیع، فیز ٹو منصوبے کا فیصلہ ، چین سے کتنی بسیں خریدی جائیں گی ؟جانئے

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ،پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبہ آئندہ مالی سال سے شروع، چین سے 50 نئی بسیں خریدی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت چین سے مزید 50 جدید بسیں خریدی جائیں گی جن پر تقریباً 20 ارب روپے تک لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق فیز ٹو منصوبے کے تحت پشاور کی رنگ روڈ اور دلہ زاک روڈ پر خصوصی بی آر ٹی کوریڈورز تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ شہر کے مزید علاقوں کو میٹرو بس نیٹ ورک سے منسلک کیا جا سکے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بی آر ٹی فیز ون کے منصوبے میں تاحال دو اہم عمارتوں کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی، تاہم صوبائی حکومت نے ٹرانسپورٹ نظام کو وسعت دینے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیز ٹو پر پیش رفت کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق فیز ٹو منصوبہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جس سے شہریوں کو جدید، سستی اور تیزرفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

Scroll to Top