لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ ٹین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے جیت لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر لاہور قلندرز نے تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
لاہور قلندرز نے 2022 اور 2023 کے بعد 2025 میں بھی ٹائٹل اپنے نام کیا، اس طرح وہ لگاتار تین سالوں میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
تاریخی کامیابی کے ساتھ کپتان شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان تین مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بننے والے پہلے کپتان بن گئے۔
فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز کا ہدف دیا، جسے لاہور قلندرز نے ایک گیند قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کوشال پریرا 62 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، محمد نعیم نے 46 اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ راجا پکسا 14 اور فخر زمان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل سیزن ٹین کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 2020رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل سیز ٹین کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کیے۔
اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا، 17 کے مجموعی سکور پر کپتان سعود شکیل صرف 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔
فن الین 12 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، رلی روسو نے 22 اور اویشکا فرنانڈو نے 29 رنز کی انفرادی اننگز کھیلیں۔
حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کھیلتے ہوئے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دنیش چندیمل نے 22، فہیم اشرف نے 28 رنز بنائے، محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، عثمان مرزا اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سکندر رضا اور راشد حسین نے ایک ایک وکٹ لی کے۔





