پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لیا

اسلام آباد : ایک اور پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر کے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعد منور نے نیپال میں واقع 8,848 میٹر بلند ماؤنٹ ایوریسٹ کو کامیابی سے سر کیا۔ یہ کارنامہ انہوں نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی اور رہنمائی میں مکمل کیا۔

سعد منور کی یہ کوئی پہلی کامیابی نہیں ہے۔ اس سے قبل وہ جنوبی امریکا کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکونکاگوا، بھی سر کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈز چوری، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا صارفین کے لیے الرٹ جاری

پاکستانی کوہ پیما کی اس تاریخی کامیابی پر ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ افراد نے اسے پاکستان کے لیے ایک فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔

Scroll to Top