شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گذشتہ سات روز سے جاری دھرنا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔
دھرنے کے منتظمین کے مطابق حکومت نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جس کے بعد دھرنے کو پرامن طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
یہ دھرنا 19 مئی کو میرعلی کے گاؤں ہرمز میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملے کے خلاف شروع کیا گیا تھا جس میں چاربچے شہید جبکہ والدہ سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے تھے۔
واقعے کے بعد اتمانزئی جرگہ، ال سیاسی اتحاد اور نوجوانوں کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان امن کیلئے بھارت سے پانی کے معاملے پر بھی بات کرنے کو تیار ہے: وزیراعظم
حکام کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد دھرنے کے قائدین نے مطالبات کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔





