عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے دن بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 829 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 422 روپے میں فروخت ہوا۔
فی تولہ اور 10گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 60 روپے اور 52 روپے تنزلی سے 3 ہزار 448 روپے اور 2 ہزار 956 روپے ہوگئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونا 2 ہزار 600 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔





