ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کردی گئی۔
کچھ روز قبل تحصیل پروا کے علاقہ تلوکر میں 12 سالہ بچے کو نشہ دے کر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، معاملہ سامنے آنے پر چار رکنی پنچایت نے ملزم کی بہن ونی کرنے فیصلہ سنا دیا۔
پولیس کے مطابق پنچائت نے ملزم کی 8 سالہ بہن مقدس بی بی کو زیادتی کا نشانہ بننے والے 12 سالہ کاشف کے ساتھ نکاح پڑھایا۔4 رکنی پنچایت میں امام مسجد تلوکر بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مسجد اقصی اور غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے نکاح خوان سمیت پنچائت کے 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔





