خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

بارش، آندھی یا ژالہ باری؟آج خیبرپختونخوا میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شام بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ شدید جھکڑوں اور بارش کے باعث درختوں کے گرنے، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top