پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قید بانی سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کے مطابق آج جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے، جس کے دوران مختلف رہنما جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔پی ٹی آئی کے وکیل اور رہنما انتظار پنجھوتھا کی جانب سے چھ رہنماؤں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔ بھیجی گئی فہرست میں جن رہنماؤں کے نام شامل ہیں ان میں عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، اعظم سواتی، قاضی انور، سمیع اللّٰہ خان اور نورالحق قادری شامل ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات سیاسی و تنظیمی امور پر مشاورت کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہے، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو متوقع ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی ان دنوں مختلف مقدمات میں قید ہیں اور ان سے ملاقات صرف مخصوص دنوں میں اور اجازت کے بعد ہی ممکن ہوتی ہے۔





