مانسہرہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج، شاہراہ ریشم بند

مانسہرہ: ضلع مانسہرہ میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔ ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈھوڈیال کے مقام پر شاہراہ ریشم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور پیسکو واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ 10 سے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، جبکہ کاروبار اور گھریلو نظام بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو خبردار کیا کہ اگر بجلی کی بندش کا سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے ضلعی دفاتر اور اہم شاہراؤں تک پھیلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کمپنیوں پر چین کو مصنوعات فروخت کرنے پر پابندیاں عائد کر دیں

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔

Scroll to Top