غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، خیبرپختونخوا سمبلی کے قانونی مشیر مستعفی

خیبر پختونخوا اسمبلی کےلیگل ایڈوائزر علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں خیبرپختونخوا میں غیرآئینی اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں غیرقانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرف سے مراعات اور سیلری پیکج پر ضمیر کا سودا نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :ذیابیطس کا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ سامنے آ گئی

علی عظیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں غیرآئینی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، اسمبلی کے اندر جو ہو رہا ہے وہ درست نہیں ہے۔

Scroll to Top