اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی شرح کم ہو کر 0.41 فیصد پر آ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء سستی، جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق مہنگی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر، آلو، انڈے، پیاز، کیلے، گڑ، سرسوں کا تیل، سگریٹ، دال ماش اور چنا شامل ہیں۔
ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 30 پیسے، آلو میں 1 روپے 82 پیسے، جبکہ انڈوں کی درجن قیمت میں 6 روپے 84 پیسے اضافہ ہوا۔دوسری جانب برائلر مرغی، ایل پی جی سلنڈر، چینی، بجلی، خشک دودھ، گھی، گندم کا آٹا اور لہسن جیسی اشیاء سستی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : سوئی ناردرن کی جانب سے نادہندہ صارفین کو واجبات کی ادائیگی کے نوٹس جاری
برائلر مرغی کی قیمت میں فی کلو 39 روپے 69 پیسے، جبکہ ایل پی جی سلنڈر 84 روپے 35 پیسے سستا ہوا۔ماہرین کے مطابق حالیہ کمی وقتی ثابت ہو سکتی ہے، تاہم طلب و رسد کی صورتحال آنے والے دنوں میں مہنگائی کے رجحان کو متاثر کرے گی۔





