پشاور: پشاور صدر کے فوارہ چوک میں واقع چالیس سالہ قدیمی دکان کا مٹکا قلفہ فالودہ آج بھی اپنے منفرد ذائقے اور روایتی ترکیب کے باعث شہر بھر کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
یہ خصوصی فالودہ گاڑھے دودھ، اصلی کھویا، ربڑی، قلفی اور آٹھ مختلف ٹاپنگز کی آمیزش سے تیار کیا جاتا ہے،
جو اسے دیگر فالودوں سے منفرد بناتا ہے۔ دکان کے مالکان کے مطابق اس نسخے کو نسل در نسل منتقل کیا گیا ہے، اور اب یہ نئی نسل میں بھی بے حد مقبول ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہفتہ وار مہنگائی میں 0.81 فیصد کمی، سالانہ شرح 0.41 فیصد پر آ گئی
گرمیوں کے دنوں میں یہاں خریداروں کا رش دیدنی ہوتا ہے، اور لوگ نہ صرف پشاور بلکہ گرد و نواح کے علاقوں سے بھی اس لذیذ مٹکا فالودہ کا مزہ لینے آتے ہیں۔





