ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا۔ جنوبی کوریا کے شہر گومی میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے ابتدائی تھروز میں اعتماد اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ان کی پہلی تھرو 75.64 میٹر رہی۔
دوسری تھرو 76.80 میٹر کی تھی۔

جبکہ تیسری تھرو میں انہوں نے شاندار 85.57 میٹر کی پرتاب سے میدان مار لیا۔

ارشد ندیم نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر اور پانچویں تھرو میں 86.40 میٹر کی تھرو کر کے اپنی برتری مستحکم کی، جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار ٹھہرایا۔

اس مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے اور سلور میڈل حاصل کیا۔

پاکستان کے دوسرے اتھلیٹ محمد یاسر سلطان نے بھی اس مقابلے میں حصہ لیا، ان کی کارکردگی درج ذیل رہی:

پہلی تھرو: 70.53 میٹر
دوسری تھرو: 75.39 میٹر
تیسری تھرو: 74.50 میٹر

یاسر سلطان آٹھویں نمبر پر رہے۔

ارشد ندیم کی اس کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top