چترال: خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں واقع دنیا کے بلند ترین شندور پولو گراؤنڈ میں سالانہ شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا، جو 22 جون تک جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیسٹیول کی تاریخوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
شندور میلہ ہر سال بلندی پر ہونے والا ایک منفرد اور تاریخی ایونٹ ہوتا ہے، جو تقریباً 7 ہزار فٹ سے زائد سطحِ سمندر کی بلندی پر منعقد ہوتا ہے۔
تین روزہ ایونٹ میں اپر اور لوئر چترال کی پولو ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔ شائقینِ کھیل اور سیاحوں کی بڑی تعداد اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے چترال کا رخ کرتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال خراب موسم کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے فیسٹیول منسوخ کر دیا تھا، تاہم رواں برس اس منفرد ثقافتی اور کھیلوں کے میلے کے لیے پیشگی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں خیبر یونین آف جرنلسٹ کا تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر
فیسٹیول نہ صرف علاقائی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔





