عید سے قبل مویشی منڈیوں میں خوش گوار ہلچل، جانوروں کی مانگ بڑھ گئی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھٹی کے باعث گزشتہ اتوار کو ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں بے پناہ رش دیکھا گیا۔ خاص طور پر بچوں میں قربانی کے جانور خریدنے کا جوش و جذبہ نمایاں رہا، جہاں کچھ نے بیل کو ترجیح دی تو کئی دنبے اور بکریاں پسند کیں۔

بیلوں کی مشہور جوڑی شیرو اور سلطان کو ننھے خریداروں نے اپنی پسند بنایا۔شہریوں نے مختلف قسم کے جانوروں کی تلاش میں منڈیوں کا رخ کیا، تاہم مویشیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان قیمتوں پر کئی مرتبہ بحث و تکرار ہوتی رہی، شہریوں نے قیمتوں کو آسمان سے باتیں کرتے ہوئے قرار دیا۔

ملک بھرکی مویشی منڈیوں میں بھی اسی طرح کی سرگرمیاں دیکھی گئیں جہاں بڑی تعداد میں خریدار عید کی قربانی کے لیے جانور خریدنے میں مصروف رہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپر دیر میں عید کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں خریداروں کا رش

قربانی کے لیے جانوروں کی دستیابی اور قیمتیں دونوں اہم موضوعات بنے ہوئے ہیں جبکہ عید کے دن قریب آنے کے ساتھ مویشی منڈیوں میں رونق اور بڑھنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top