پشاور: خیبر یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے منعقد کیا گیا ،تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
فیسٹیول کے اختتامی دن مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا، جبکہ شرکاء نے اس موقع پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
فیسٹیول میں بیڈمنٹن، کرکٹ، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل تھے، جن میں پشاورکے صحافیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں خیبر یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران، میڈیا نمائندگان اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔ مقررین نے صحافیوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایسی تقریبات پیشہ ورانہ مصروفیات سے وقتی نجات اور آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سڑکوں پر بھیک مانگتے بچے معاشرے کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، طارق وحید
شرکاء نے اس طرح کی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یونین کی جانب سے ایسے ایونٹس کا انعقاد تسلسل سے کیا جاتا رہے گا۔





