پشاور میں مائنارٹی یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

پشاور: اقلیتی برادری کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے پشاور میں مائنارٹی یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

پروگرام میں سنگنگ، پینٹنگ، کوئز اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں کے مقابلے شامل تھے۔پروگرام میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی اور اپنی فنی و علمی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

مقابلوں کا مقصد اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو ایک مثبت اور تعمیری پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا، جہاں وہ اپنے ٹیلنٹ کو نکھار سکیں۔شرکاء نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز ان کے لیے نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے اپر چترال میں سجنے کو تیار

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے مواقع مزید فراہم کرے تاکہ اقلیتی نوجوان بھی قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

Scroll to Top