پشاور: پشاور اور اس کے گرد و نواح میں پیسکو کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
دیہی علاقوں میں روزانہ 20 گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے۔شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی عدم دستیابی نے نہ صرف روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ عوام کو ذہنی و جسمانی اذیت میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب مہنگے بجلی کے بل ان کی برداشت سے باہر ہو چکے ہیں، تو دوسری جانب طویل لوڈشیڈنگ نے ان کے صبر کا امتحان لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شدید سولر سٹورم کا خطرہ، انٹرنیٹ، فون سگنلز اور بجلی نظام متاثر ہونے کی وارننگ جاری
عوامی حلقوں نے پیسکو اور متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے اور عوام کو اس دوہری پریشانی سے نجات مل سکے۔





