تنزلی کے بعد سام سنگ کی گلیکسی سیریز نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔
نجی ٹی وی ایکسپر یس نیوز کے مطابق مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں ٹاپ فائیو میں سام سنگ کے تین اسمارٹ فونز موجود ہیں۔
فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج بالترتیب دوبارہ پہلے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
آنر 400 پرو فائیو جی تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی پانچویں، شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی چھٹے اور ویوو ایس 30 پرو مِنی 5 جی (نئی انٹری) ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کا چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار
شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو آٹھویں، ویوو آئی کیو او او نیو 10 فائیو جی نویں اور 10 ویں نمبر پر ایپل آئی فون 16 پرو میکس موجود ہیں۔





