یونیورسٹیاں ہم نے بنائیں، موجودہ حکومت انہیں بیچ رہی ہے، امیر حیدر خان ہوتی

پشاور: سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں کے بجائے سیاسی چالوں تک محدود ہیں۔

امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہیں کہ جتنے ترقیاتی منصوبے ہم نے پانچ سال میں مکمل کیے، وہ اپنی بارہ سالہ خیبر پختونخوا حکومت میں دکھا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے تبدیلی کے نام پر جنہیں ووٹ دیا، انہوں نے نہ صرف صوبے کو معاشی بحران میں ڈالا بلکہ تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کے مستقبل کو بھی داؤ پر لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کارکن احتجاج کے دوران ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے،ارباب خضر حیات

سابق وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ تعلیم، صحت اور روزگار کے منصوبے کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں اور ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

Scroll to Top