عیدالاضحیٰ پر سہولیات کی فراہمی، کالام روڈ سے غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف مہم جاری

سوات: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ سوات متحرک ہو گئی۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی خصوصی ہدایات پر کالام روڈ پر غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر کی قیادت میں جاری اس مہم کا مقصد عید کی تعطیلات میں سوات آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عیدالاضحی کے موقع پر خیبرپختونخوا کی جیلوں سے 220 قیدی رہا

کالام اور گرد و نواح میں صفائی و ستھرائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹریفک کنٹرول، رہنمائی پوائنٹس اور ہنگامی امداد کے مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔

Scroll to Top