زبیر ارشد کو پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر خیبرپختونخوا کا اضافی چارج دے دیا گیا

پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل سیکرٹری برائے گورنر زبیر ارشد کو پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر خیبرپختونخوا کا اضافی چارج تفویض کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق زبیر ارشد اب اضافی طور پر پرنسپل سیکرٹری کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔

وہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے سینئر افسر ہیں اور 2023 سے گورنر سیکرٹریٹ پشاور میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کی سالانہ رپورٹ جاری

ذرائع کے مطابق زبیر ارشد کی کارکردگی اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے۔

Scroll to Top