پولیس ٹریننگ اسکول کوہاٹ میں فیول فنڈز میں غبن پرایس پی سمیت 2 اہلکاروں پر مقدمہ درج

پشاور:اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے پولیس ٹریننگ اسکول کوہاٹ کے فیول فنڈز میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا سراغ لگاتے ہوئے ایس پی سمیت دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ پولیس ٹریننگ اسکول کوہاٹ میں جعلی دستاویزات اور بوگس فیول بلز کے ذریعے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

مبینہ کرپشن پر اسکول کے ڈائریکٹرایس پی محمد ابراہیم اظہر پراچہ اور سب انسپکٹر ظہور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی نیشنل پارٹی کاملکی حالات کے پیش نظر عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کا اعلان

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق، دونوں افسران نے مبینہ طور پر ملی بھگت سے سرکاری فنڈز کا ناجائز استعمال کیا، جس پر مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Scroll to Top