عالمی اور مقامی سونے کی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سونے کی قیمت میں آج فی تولہ 4300 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس ٹریننگ اسکول کوہاٹ میں فیول فنڈز میں غبن پرایس پی سمیت 2 اہلکاروں پر مقدمہ درج
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 3400 ڈالر کا ہوگیا۔





