ایبٹ آباد: گلیات میں سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور تمام افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہ رخ علی نے بتایا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر ہر ممکن سہولت یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر ٹورِسٹ فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں عملہ اور ٹورازم پولیس 24 گھنٹے خدمات فراہم کریں گے۔
اس کے علاوہ، صفائی اور سہولت کے لیے گلیات کے مختلف علاقوں میں پبلک واش رومز کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کو کوئی دقت نہ ہو۔ شاہ رخ علی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی شکایت کی صورت میں فسیلیٹیشن سنٹر سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : گلیات میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر ہوٹلز سیل، متعدد کو نوٹس جاری
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔





