سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع کچھی میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دوہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کچھی کے علاقے کولمپور میں کارروائی کرتے ہوئے دو دوہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیاہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد متعدد بھارتی اسپانسرڈ کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں مزیددہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن :پاکستان ہاؤس میں پارلیمانی سفارتی مشن کے اعزاز میں عشائیہ ، امریکی کانگریس اراکین کی شرکت

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمےکیلئے پرعزم ہیں۔

Scroll to Top