غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی جاری، افغان کارڈ ہولڈرز بھی شامل ،کتنے جا چکے؟ جانئے تفصیلات

غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی جاری، افغان کارڈ ہولڈرز بھی شامل ،کتنے جا چکے؟ جانئے تفصیلات

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باوقار اور منظم وطن واپسی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، جہاں سینکڑوں افغان باشندے رضاکارانہ طور پر افغانستان روانہ ہو رہے ہیں۔ یکم اپریل 2025 سے اب تک 1500 افغان مہاجرین کو خیبر پختونخوا سے افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق:
طورخم سرحد کے راستے سب سے زیادہ، 5 لاکھ 40 ہزار افغان شہری واپس گئے۔
انگور اڈا بارڈر سے 7 ہزار تارکین وطن کو افغانستان روانہ کیا گیا۔
اسلام آباد سے 3 ہزار،
پنجاب سے 11 ہزار

اور آزاد کشمیر سے 600 غیر قانونی افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ عمل افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام قائم رکھنے، ملکی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی واپسی یقینی بنانے کے لیے جاری ہے۔ اس عمل کو باعزت اور منظم انداز میں انجام دیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں، حکومت پاکستان کی جانب سے وطن واپس جانے والے افراد کو خوراک، صحت اور بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی واپسی کا عمل انسانی ہمدردی کے اصولوں کے مطابق مکمل ہو۔

Scroll to Top