ماہرین نے ایک نیا خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کُولیئک بیماری کی ابتدائی اور مؤثر تشخیص میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
کُولیئک بیماری ایک خودکار مدافعتی مرض ہے جو چھوٹی آنت کو متاثر کرتا ہے, اس بیماری میں گلوٹن کے خلاف جسم کا مدافعتی نظام ردِعمل دیتا ہے جس سے آنت کو نقصان پہنچتا ہے۔
سائنسی جریدے گیسٹرو اینٹرولوجی میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے گلوٹن پر مخصوص ردِعمل دینے والے ٹی سیلز کو شناخت کرنے والا ایک نیا ٹیسٹ تیار کیا ہے۔
یہ ٹیسٹ بیماری کی تشخیص اس وقت بھی ممکن بنا سکتا ہے جب مریض گلوٹن کا استعمال ترک کر چکا ہو۔
روایتی طریقے سے درست تشخیص کیلئے مریضوں کو گلوٹن کا استعمال کئی ہفتوں تک جاری رکھنا پڑتا ہے جو اکثر مشکل اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیمپرڈ چیسز والی گاڑی غیر قانونی قرار، ضبط ہونے پر تلف کر دی جائے گی
محققین کے مطابق یہ نیا بلڈ ٹیسٹ نہ صرف تشخیص کو آسان بنا سکتا ہے بلکہ ان افراد کی شناخت میں بھی مدد دے سکتا ہے جن میں ابھی تک بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں یا جو گلوٹن کے ردعمل کے خطرے سے دوچار ہیں۔





