پشاور: محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مالی سال 2024-25 کے دوران ریکارڈ 4 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ ریکوری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 176.8 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال 2023-24 میں اینٹی کرپشن نے 1 ارب 77 کروڑ روپے جبکہ 2022-23 میں 2 ارب 3 کروڑ روپے کی ریکوری کی تھی۔ موجودہ مالی سال میں ہونے والی ریکوری نہ صرف ادارے کی فعال کارکردگی کا ثبوت ہے بلکہ اس سے صوبے کو مالی طور پر نمایاں فائدہ بھی پہنچا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اس کامیابی کے پیچھے مؤثر حکمت عملی، بہتر نگرانی، شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات اور بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں شامل ہیں۔
یہ ببی پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ادارے کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی کرپشن کے خاتمے اور عوامی وسائل کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔





