مہنگائی کا نیا جھٹکا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کی تجویز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے اور یہ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں رد و بدل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا اثر ملکی معیشت اور عام صارفین پر بھی پڑ رہا ہے۔

Scroll to Top