پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

پشاورکے تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود تالاب مسجد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار شیر رحمان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیر رحمان اپنی معمول کی سرگرمیوں میں مصروف تھے، نامعلوم حملہ آور شیر رحمان پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top