خیبرپختونخوا کے انسپکٹرجنرل (آئی جی) پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامدالحق کو دو دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایک عالمی دہشت گرد تنظیم نے نشانہ بنایا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی خبیرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مولانا حامد الحق شہید اور مولانا فضل الرحمان پرحملوں میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحیقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ہے۔
ذوالفقار حمید نے کہا کہ دو دشمن ملک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 20 فیصد اضافہ کرنے کی سفارش
آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ کی نشاندہی کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔





