افواجِ پاکستان کی جانب سے معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد، ڈی جی آئی ایس پی آر

جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ،کسی فرد یا گروہ کو اختیار نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا آئینی اختیار ہے، کسی فرد یا گروہ کو اس کا اختیار حاصل نہیں۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست کی رِٹ اور قانون کی بالا دستی ہی قومی سلامتی کی ضامن ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا یہ بیان کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران سامنے آیا، جہاں اُن کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور ان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار برابر کے شہری ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے افراد برابر کے شہری ہیں، اور انہیں آئین کے مطابق مکمل حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ:
’’قومی اتحاد، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی سے ہی ایک مضبوط اور پرامن معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔‘‘

بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج بھرپور دفاع کر رہی ہے
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہے، تاہم پاک فوج جدید حربی حکمت عملی کے ذریعے دشمن کو مؤثر جواب دے رہی ہے۔

انہوں نے نسلی اور لسانی تعصبات کو ’’جہالت‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ:
’’تمام پاکستانی قوم کا حصہ ہیں، اور جب ہم متحد ہوں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔‘‘

سماجی اور مذہبی نمائندوں کا خیرمقدم اور اظہارِ تشکر
اس موقع پر مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے خیالات کو سراہا اور اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی نشستیں معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کا تسلسل وقت کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top