محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواؤں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
میٹ آفس کے مطاق 25 جون سے یکم جولائی تک خیبرپختونخوا کے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، بنوں، ڈیرہ آئی خان، مانسہرہ سمیت دیگراضلاع میں بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے بالائی علاقوں کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں طغیانی اور مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران درخت، سولر پینل، کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی اجلاس میں خیبرپختونخوا کے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی، جس کے بعد پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کو کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔





